باجوڑ واڑہ ماموند قوم کا خواتین پر پابندیوں کے فیصلوں پر یوٹرن

05:48 AM, 7 Feb, 2021

شازیہ بشیر

باجوڑ (پبلک نیوز) باجوڑ واڑہ ماموند قوم کا خواتین پر پابندیوں کے فیصلوں پر یوٹرن، ضلعی انتظامیہ کاوفد کا واڑہ ماموند جرگے کے ساتھ مذاکرات، خواتین پر پابندیوں کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

جرگہ عمائدین کا کہنا تھا کہ جرگے کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے کوئی فیصلہ نہیں کیا، ہم نے خواتین پر پابندیوں کے حوالے سے فیصلہ نہیں بلکہ بحث اور تجاویز پیش کی تھی، تجاویز میں یہ بھی لکھا تھا کہ ماورائے آئین اور قانون اور شریعت کے منافی کوئی فیصلہ نہیں کیاجائے گا۔

انتظامیہ کاکہنا تھا کہ جرگے کے فیصلے اور اقدامات غلط اور غیر قانونی ہے، کوئی غیر قانونی اور غیر آئینی فیصلہ کیاگیا تو حکومت سخت کارروائی کرے گی، بچوں کو وظیفہ دینے والے مزید مراکز بنانے سے متعلق تجاویز متعلقہ اداروں کو بھیج دی جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ وفد نے جرگے کو منشیات کی روک تھام اقدامات کی یقین دہانی کرادی۔

مزیدخبریں