کراچی (پبلک نیوز) اسٹیل ٹاؤن میں عَلٰی الصُّبْح پولیس مقابلہ، پولیس مقابلہ اسٹیل ٹاؤن ایم ٹی کمپاونڈ کے پاس ہوا، مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں صبح کے وقت پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، ڈاکو کی عمر 30 سال کے قریب ہے۔
مقابلے میں پولیس کا جوان بھی ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کا نام سلیم ہے، ہلاک ڈاکو اور زخمی پولیس اہلکار کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور پولیس نے ڈاکو کے متعلق معلومات اور واقع کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم سے پستول، موبائل فون اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔