سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو وارننگ دے دی گئی

06:55 AM, 7 Feb, 2021

ارسلان شیخ

پشاور (پبلک نیوز) سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی سیاسی ملاقاتوں کا نوٹس لے لیا گیا، وائس چانسلرز کو سیاسی ملاقاتوں اور سفارشی رابطوں پر وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اعلیٰ تعلیم نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے نام مراسلہ جاری کردیا ہے۔ سیاستدانوں سے ملاقاتوں اور ان کے ذریعے ذاتی مفادات کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کا سلسلہ بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ بعض یونیورسٹیوں کے انٹرویوز کیلئے بھی سیاستدانوں کے ذریعے سفارش کرنے پر گورنر کی برہمی کی گئی ہے۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ کسی سیاستدان سے ملاقات یا سفارش کرائی گئی تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں