پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 7 فروری 2021

10:20 AM, 7 Feb, 2021

شازیہ بشیر

راولپنڈی ٹیسٹ میں محمد رضوان کی شاندار سنچری، پاکستان کا جنوبی افریقہ کی ٹیم کو جیت کےلیے 370 رنز کا ہدف۔

پاکستان کا موقف ایک بار پھر درست ثابت، بھارت دہشتگردوں کا سرغنہ ہے، اقوام متحدہ نے افغان سرزمین پر موجود ٹی ٹی پی سے پاکستان کو لاحق خطرات کا اعتراف کرلیا۔

محمد علی سدپارہ سمیت لاپتہ کوہ پیماؤں کے معاملے کو وزیراعظم اور آرمی چیف دیکھ رہے ہیں، زلفی بخاری کا ٹویٹ۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کہتے ہیں اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کے اقدام پر واویلا مچانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کے گھر پر فائرنگ، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزیدخبریں