پاکستان میں کورونا سے مزید 38 اموات، 3338 کیس رپورٹ

04:42 AM, 7 Feb, 2022

Rana Shahzad
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ اس موذی مرض کے ہاتھوں مزید 38 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گذشہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 3338 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 14 لاکھ 63 ہزار 111 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 52 ہزار 262 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 89 ہزار 655 افراد اس موذی مرض کا شکار ہوئے ہیں۔ خیبر پختونخوامیں 2 لاکھ 3 ہزار 110، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار 628، بلوچستان میں 34 ہزار 819، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 896 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 40 ہزار 741 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ ملک بھر میں گذشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 38 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 516 تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 14 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 12، پنجاب میں 10 اور اسلام آباد میں 2 مریض انتقال کرگئے۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1490497913419616260?s=20&t=Efth_WFUbbfwdF9uu1RJLw کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں، جہاں 13252 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس کے علاوہ سندھ میں 7905، خیبر پختونخوا میں 6053، اسلام آباد میں 988، بلوچستان میں 368 اور گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 761 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ 89 ہزار 192 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 1684 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 45 فیصد رہی۔ کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 4905 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 13 لاکھ 44 ہزار 403 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 44 ہزار 779 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3338 ا فراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 25 لاکھ 422 ہزار 966 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
مزیدخبریں