دلہن کی سگریٹ پینے کی ویڈیو دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل

05:55 AM, 7 Feb, 2022

Rana Shahzad
لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ان دنوں 2021ء میں بنائی گئی ویڈیو دوبارہ وائرل ہو رہی ہے جس میں دلہے میاں اپنی نوبیاہتا دلہن کو اپنے ہاتھوں سے سگریٹ کے کش لگوا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ شادی شدہ جوڑوں کی جانب سے مختلف خوبصورت ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا ایک ٹرینڈ بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں سیاہ تھری پیس سوٹ میں ملبوس دلہا کو اپنے ہاتھوں سے عروسی جوڑا زیب تن کیے دلہن کو سگریٹ پلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ چند سیکنڈ کی ویڈیو میں دلہا دلہن کو سگریٹ پلاتا ہے اور پھر دلہن کو دھواں اڑاتا دیکھ مسکرا کر وہی سگریٹ خود پینا شروع کر دیتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار دیکھنے میں آرہا ہے۔ ایک طرف صارفین کا کہنا ہے ویڈیو میں دلہن اکیلے سگریٹ نوشی نہیں کر رہی لہٰذا صرف دلہن کو تنقید کا نشانہ بنایا جانا مناسب نہیں ہے۔ دوسری جانب متعدد صارفین کی جانب سے دلہا دلہن دونوں کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ ویڈیو کہاں کی ہے اور دلہا دلہن کا تعلق کہاں سے ہے۔
مزیدخبریں