ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، عمر امین گنڈاپور نااہل قرار

06:32 AM, 7 Feb, 2022

Rana Shahzad
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلدیاتی امیدوار عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دیدیا ہے۔ وہ اب الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار عمر امین گنڈا پور، اب ڈیرہ اسماعیل خان کے سٹی میئر کی سیٹ پر الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بنوں کے علاقے بکاخیل تحریک انصاف کے امیدوار مامون الرشید کو بھی نااہل کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو بھی لوکل باڈی الیکشن کی انتخابی مہم میں شرکت سے روک دیا ہے۔ تاہم ان کے ڈیرہ اسماعیل خان جانے پر عائد پابندی کو ہٹا لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی علی امین گنڈا پور گھریلو فنکشنز میں شرکت کر سکیں گے۔ تاہم انہوں نے دوبارہ خلاف ورزی کی تو ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مزیدخبریں