”عمران مافیا عوام میں جانے کی جرات دکھائے،عوام انتظار میں ہے“
11:37 AM, 7 Feb, 2022
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا عوام میں جانے کی جرات دکھائے عوام انتظار میں ہے۔ عمران خان کے عوامی جلسوں سے خطاب کی خبر پر بیان دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران مافیا عوام میں جانے کی جرات کرے ، عوام ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھروں کے ہار بنا کر آپ کا انتظار کر رہی ہے۔ عمران مافیا جلسوں کی نہیں، جیل جانے کی تیاری کرے۔ مریض، کسان، تاجر، مزدور، طالب علم سڑکوں پہ آپ کی نالائقی، نااہلی اور لوٹ مار کے ہار لے کر کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران مافیا باہر نکلے عوام تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے ہارلے کر آپ کا استقبال کرنے کو تیار ہے۔ عمران مافیا جلسوں کے لئے نکلے عوام بجلی گیس کے بلوں کے ہار آپ کو پہنائے گی۔ عمران مافیا جلسوں میں نکلے عوام آٹا چینی چوری اور لوٹ مار کے ہار آپ کے گلے میں ڈالے گی۔ انہوں نے کہا عمران مافیا جلسوں کے لئے نکلیں عوام فارن فنڈنگ کی لوٹ مار کے ہار وں سے آپ کا استقبال کرے گی۔ عمران مافیا جلسے کے لئے آئیں گے تو عوام اپنی بددعاﺅں سے آپ کا استقبال کرے گی۔ عمران مافیا عوام میں جانے کا نہیں بلکہ آپ کے عوام کی جان چھوڑنے کا وقت آگیا ہے۔