حکومت کیخلاف اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

12:19 PM, 7 Feb, 2022

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی زیر صدارت (ن) لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں حکومت کے تحریک عدم اعتماد کے معاملے کی منظوری کاامکان ہے جس کے بعد اس حوالے سے پیپلزپارٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ابھی یہ طے ہونا باقی ہےکہ تحریک عدم اعتماد پہلے وزیراعظم کے خلاف لائی جائے یا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک پہلے پیش کی جائے۔ مولانافضل الرحمان سے بات کے بعد تحریک عدم اعتماد کی حکمت عملی طے ہوگی اور عدم اعتماد کی تحریک پر ایک مؤقف اپنانے کے بعد رابطے شروع کیے جائیں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلزپارٹی کو (ق) لیگ سے رابطہ کرنے کا ٹاسک دیا جائے گا اور جہانگیر ترین کے ساتھ 6 ایم این ایز سے بھی پیپلزپارٹی بات کرسکتی ہے جب کہ جہانگیر ترین سے مخدوم احمد محمود پہلے ہی رابطے میں ہیں۔
مزیدخبریں