سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی

10:04 AM, 7 Feb, 2023

احمد علی
سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کردی گئی ہے ۔ جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ پولوگراؤنڈ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کی گئی ہے ۔ نماز جنازہ میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائر قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائر اشفاق پرویز کیانی نے شرکت کی ۔ نمازجنازہ میں ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول، فاروق ستار مصطفیٰ کمال اور فروغ نسیم نے بھی شرکت کی ۔ واضح رہے کہ 5 فروری کو سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے تھے ، وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے ۔ پرویز مشرف کی میت کو لے کرخصوصی طیارہ گذشتہ شب دبئی سے کراچی پہنچا تھا، خصوصی طیارے سے پرویز مشرف کی اہلیہ، بیٹی اور صاحبزدے بھی کراچی پہنچے تھے۔
مزیدخبریں