(ویب ڈیسک ) سابق صدر کے دفتر نے ایک بیان میں بتایا کہ چلی کے سابق صدر سیبسٹین پنیرا ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
سابق صدر سیبسٹین پنیرا کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ "گہرے افسوس کے ساتھ ہم جمہوریہ چلی کے سابق صدر کی موت کا اعلان کرتے ہیں،"۔ سابق صدر کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر 3 افراد زخمی ہوئے۔
چلی کی وزیر داخلہ کیرولینا توہا نے سابق صدر کی موت کی تصدیق کی ہے تاہم حادثے کی وجوہات کے بارے میں فوری طور پر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ سیبسٹین پنیرا کی عمر 74سال تھی اور وہ 2 مرتبہ 2010 سے 2014 اور 2018 سے 2022 تک چلی کے صدر رہے ۔