نواز شریف 2014 کے دھرنے کے دوران اقتدار، ملک چھوڑنے کیلئے تیار تھے، خورشید شاہ 

10:22 AM, 7 Feb, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف 2014 کے دھرنے کے دوران اقتدار، ملک چھوڑنے کیلئے تیار تھے۔

راہنما پیپلزپارٹی سید خورشید شاہ نے بیان میں کہا ہے کہ   نواز شریف نے کہا مجھے صرف آصف علی زرداری ہی بچا سکتا ہے ،  صدر آصف علی زرداری نے 2014 میں نواز شریف کی حکومت بچائی۔

سید خورشید شاہ نے کہا کہ  مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا تھا میں اور میرا خاندان صدر آصف علی زرداری کا احسان کبھی نہیں بھول سکتے۔

سینئر پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ    نواز شریف اتنے بھی بیمار نہیں تھے بس بیماری کے بہانے ملک سےبھاگنا تھا،   نواز شریف سزا یافتہ ہو کر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں، نواز شریف ڈیل کرکے لاڈلا بن کر وطن واپس آتا ہے تو قانون بے بسی کی تصویر بن جاتا ہے۔

مزیدخبریں