الیکشن کمیشن کا ای ایم ایس سسٹم کیسے کام کرے گا؟ تفصیلات آگئیں

01:30 PM, 7 Feb, 2024

(ویب ڈیسک)ڈی جی پی ایم یو  کرنل (ر) سعد نے کہا کہ پاکستان کی ایک پرائیویٹ کمپنی ہے جس نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم( ای ایم ایس) ڈویلپ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ایم یو  کرنل (ر) سعد نے میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ یہاں پر الیکشن کمیشن کی سافٹ وئیر پروجیکٹ تیار کیے جاتے ہیں،3 ہزار سے زائد لیپ ٹاپ اور 400 کے قریب ڈیکس ٹاپ کام کر رہے ہیں، ڈی آر اوز کی لائیو لوکیشن اس سسٹم میں دیکھا جا سکتا ہے۔

صرف ان لوگوں کو سافٹ ویئر میں لاگ ان کر سکتے ہیں جن کو اجازت ہو گی،ہمیں نیپرا نے یقین دلایا ہے ملک میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی، ہمیں انٹر نیٹ سے کوئی ضرورت نہیں انٹرنیٹ سے ای ایم ایس سسٹم کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ای ایم ایس انٹرنیٹ سے نہیں بلکہ انٹرا نیٹ سے چلتا ہے جس کا مطلب ہے کہ الیکشن کمیشن کیلئے ایک پرائیوٹ نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے جسے پورے ملک میں پھیلایا گیا ہے اور اس میں پی ٹی سی ایل اور دیگر کمپنیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ 

مزیدخبریں