(ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا تمام چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو ٹیلیفون،سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھی جائے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی جلد از جلد مکمل کی جائےتاکہ ووٹرز کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جاسکے،ڈی آر اوز اور آر اوز کے دفاتر کو بھی محفوظ بنایا جاسکے،بلوچستان جیسے دہشتگردی کے واقعات کے تدارک کے لئے بھی ہدایات جاری کیں اگر الیکشن کمیشن کی کسی قسم کی مدد کی ضرورت ہو تو آگاہ کریں۔
یاد رہےکہ آج قلعہ سیف اللہ میں جےیو آئی کے دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 12افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئےجبکہ صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین کے پی بی 47 خانوزئی میں آزاد امیدوار اسفند یار کاکڑ کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکا ہوا، جس میں 17 افراد جاں بحق ہوگئےہیں۔
الیکشن کمیشن نے پشین پی بی 47 میں سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹس طلب کرلی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی بھی ہدایت جاری کردی۔