کراچی کےعلاقے گلشن اقبال میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

07:29 PM, 7 Feb, 2024

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال میں لیمو گوٹھ کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ شہری کے ہاتھ میں دستی بم پھٹنے سے ہوا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں 2بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی،دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے چیک کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ دھماکا ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب تقریباً اگلے 12 گھنٹوں کے اندر پاکستان کے عوام عام انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

اس دھماکے سے قبل بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ اور پشین میں بھی دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد جاں بحق اور 43 زخمی ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں