(ویب ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے کہا یہ حقیقی معنوں میں افسوس ناک ہے کہ مسلم لیگ ن وزرائے اعظم کے امیدواران کے درمیان مناظرے کے لئے تیار نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےایکس پر پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی وجہ سے ایک افسانوی بات کہ پنجاب انتظامی کارکردگی میں دیگر صوبوں سے بہتر ہے کی اصلاح ضروری ہے۔
حفیظ پاشا کی کتاب ”پاکستان میں انسانی تحفظ“ میں لکھا ہے کہ سندھ کی انتظامی کارکردگی پنجاب سے بہتر ہے، سندھ نہ صرف حکومت میں بلکہ کسی بھی انتخاب کی آزادی میں پنجاب سے بہتر ہے۔
سندھ کے لوگ پنجاب کے مقابلے میں کسی بھی قسم کے خوف اور ڈر سے بھی آزاد ہیں، اہلیان سندھ پنجاب کے مقابلے میں آمدنی میں اضافے اور انسانی تحفظ میں آگے ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن سندھ سے متعلق بہتر کارکردگی کے حقائق سے آگاہ ہے اور اسی لئے وہ مباحثے سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔