ویب ڈیسک : ( جواد ملک) بھارت کے امیر ترین لیجنڈری صنعت کار رتن ٹاٹا نے اپنی نصف دولت دوست کے نام لگا دی, خاندان والے حیران پریشان،معاملہ عدالت تک جائے گا ذرائع نے بڑاانکشاف کردیا۔
رپورٹ کے مطابق منظر عام پر آنے والی رتن ٹاٹا کی وصیت میں موہنی موہن دتہ کو 500 کروڑ روپے سے زیادہ دینے کا انکشاف ہوا ہے جس سے انکے قریبی رشتہ داراور حلقے صدمے کا شکارہیں۔ذرائع نے بتایا کہ موہنی دتہ برسوں سے ٹاٹا کے قابل اعتماد ساتھی تھے۔
لیجنڈری بھارتی صنعت کار رتن ٹاٹا نے اپنی تمام تر دولت فلاحی کاموں کے لئے دینے اثاثوں کا ایک تہائی حصہ – جس کا تخمینہ ₹500 کروڑ سے زیادہ ہے ایک ایسے فرد کو دے دیا جس کے ساتھ ان کا کوئی خونی رشتہ نہیں تھا۔
دی اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق موہنی موہن دتہ جمشید پور سے تعلق رکھنے والی ٹریول سیکٹر کی نامور کاروباری شخصیت ہیں۔ تاہم اتنی بڑی مالیت کی دولت انہیں دینے کے انکشاف نے ٹاٹا خاندان اور قریبی ساتھیوں کو حیران کر دیا ہے۔
رتن ٹاٹا کے ساتھ موہنی موہن دتہ کے باہمی تعلق بہت زیادہ لوگوں کے علم میں نہیں تھا لیکن وہ برسوں سے ان کے ایک قابل اعتماد ساتھی تھے۔
موہنی موہن دتہ کے دعوے سے دوسرے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اختلاف رائے ہوا ہے۔ مبینہ طور پر دتہ نے وصیت پر عمل کرنے والوں کے اندازے سے زیادہ حصہ کا مطالبہ کیا ہے۔
موہنی موہن دتہ کون ہیں ؟
موہنی موہن دتہ کا خاندان پہلے اسٹالین ٹریول ایجنسی کامالک تھا جسے 2013 میں تاج ٹریول سروسز میں ضم کردیا گیا جو تاج گروپ آف ہوٹلز کا حصہ ہے۔
انضمام سے پہلے، موہنی موہن دتہ اور ان کے خاندان کے پاس 80% سٹالین کا کنٹرول تھا، جب کہ ٹاٹا انڈسٹریز کے پاس باقی حصہ تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے ٹی سی ٹریول سروسز میں ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا، جو پہلے تھامس کک سے وابستہ تھا۔
موہنی موہن دتہ نے اکتوبر 2024 میں رتن ٹاٹا کے آخری رسومات کے موقع پر اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پہلی بار جمشید پور میں ڈیلرز ہاسٹل میں اس وقت ملے جب وہ 24 سال کے تھے۔ انہوں نے میری مدد کی ان کاکہنا تھا کہ ان کا تعلق چھ دہائیوں پر محیط تھا۔
دتہ کو دسمبر 2024 میں ممبئی میں این سی پی اے میں منعقد ہونے والی رتن ٹاٹا کی سالگرہ کی تقریبات میں مدعو کیا گیا تھا، جس میں قریبی ساتھیوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی تھی۔
ان کی 2 بیٹیوں میں سے ایک نے ٹاٹا ٹرسٹ کے ساتھ 9 سال تک کام کیا اور وہ اس سے قبل تاج ہوٹلوں میں ملازم تھیں۔
یادرہےرتن ٹاٹااکتوبر 2024 میں 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ ٹاٹا گروپ بھارت کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے، جس کی سالانہ آمدنی $100 بلین سے زیادہ ہے۔
ان کی وصیت کے مطابق جائیداد کا ایک تہائی حصہ دتہ کو دیا گیا تھا۔ بقیہ جائیداد ٹاٹا کی سوتیلی بہنوں، شیرین جی جی بھائے اور ڈیانا جی جی بھائے میں تقسیم کر دی گئی ہے، جو اپنا حصہ بھی فلاحی کاموں کے لئے مختص کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ رتن ٹاٹا کی زیادہ تر دولت، 2 اداروں رتن ٹاٹا انڈومنٹ فاؤنڈیشن اور رتن ٹاٹا انڈومنٹ ٹرسٹ کے ذریعے فلاحی کاموں کے لیے وقف ہے ۔