یو ای ٹی لاہور میں پہلی بار دو سالہ ڈگری پروگرامز کا آغاز

03:28 PM, 7 Feb, 2025

ویب ڈیسک: یو ای ٹی میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یو ای ٹی لاہور نے پنجاب کے ڈومیسائل ہولڈر اُمیدواران کیلئے سبسڈائزڈ کیٹگری A-1 میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کا آغاز کر دیا ہے۔آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 فروری ہے۔ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ کی کوئی شرط نہیں ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اب طلباء ای کیٹ کا امتحان پاس کیے بغیر بھی یو ای ٹی سے دو سالہ ڈگری حاصل کر سکیں گے۔طلباء 5 سو روپے کی ادائیگی پر ٹوکن نمبر حاصل کریں گے ۔طلباء ٹوکن نمبر یو بی ایل یا ایچ بی ایل کی کسی بھی برانچ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ٹوکن کی فیس انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے بھی جمع کرائی جا سکتی ہے ۔

اب یو بی ایل اکاؤنٹ ہولڈرز طلباء یو بی ایل موبائل ایپ، یو بی ایل اومنی کے ذریعے آن لائن فیس ادا کر سکیں گے۔ اسی طرح ایچ بی ایل اکاؤنٹ ہولڈر طلباء ایچ بی ایل موبائل ایپ، ایچ بی یل کونیکٹ کے ذریعے آن لائن فیس ادا کر سکیں گے ۔

دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کمپیوٹر سائنس، سائبر سکیورٹی، سافٹ ویئر انجینئرنگ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ڈیٹا سائنس میں داخلے جاری ہیں۔پہلی میرٹ لسٹ 14 فروری کو جاری کی جائے گی جبکہ ڈاکومنٹس اور فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 فروری ہے۔

مزیدخبریں