انڈین گانے پر عامر لیاقت حسین کا ڈانس؟ ویڈیو وائرل
04:41 AM, 7 Jan, 2022
کراچی: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی بہت مقبول ہیں، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انڈین میڈیا نے ایک گانے پر تھرکتے نوجوان کو عامر لیاقت بنا دیا ہے۔ بالی ووڈ کی خبریں دینے والی ایک انڈین ویب سائٹ ای انٹرٹینمنٹ نے عامر لیاقت کو سوریا ونشی فلم کے مشہور گانے ٹپ ٹپ برسا پانی پر ‘نچوانے’ کی کوشش کی۔ لیکن وہ یہ خبر دیتے بھول گئے کہ ہمارے عامر بھائی بھلے ہی ٹیلی وژن شوز میں اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتے ہوں لیکن ہر داڑھی والا عامر لیاقت نہیں ہوتا۔ ٹپ ٹپ برسا پانی پر اپنا بہترین ناچ پیش کرنے والا یہ نوجوان عامر لیاقت نہیں بلکہ کوئی اور ہے، حالانکہ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اگر خود اس گانے پر ڈانس کرتے تو کہیں بہتر ہوتا۔ https://twitter.com/taimoorze/status/1478698738596163587?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1478698738596163587%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fweird-news%2F76773%2Fpakistan-aamir-liaquat-akshay-kumar-katrina-kaif-tip-tip-barsa-paani-video-viral%2F خیال رہے کہ اکشے کمار اور کترینہ کیف کی حال ہی میں ایک فلم سوریا ونشی سینمائوں کی زینت بنی تھی جس میں ماضی کے مشہور گانے ٹپ ٹپ برسا پانی کو دوبارہ فلمایا گیا تھا۔ اگرچہ یہ گانا بہت مقبول ہوا لیکن جن لوگوں نے فلم مہرہ میں روینہ ٹنڈن کی ٹپ ٹپ برسا پانی پر اکشے کمار کیساتھ پرفارمنس دیکھ رکھی تھی، انھیں کترینہ کا رقص بالکل پسند نہیں آیا۔ بہرحال ایک شادی کی تقریب میں نوجوان کی جانب سے ٹپ ٹپ برسا پانی پر پیش کیا جانے والا رقص انڈین سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہا ہے اور لوگ اسے عامر لیاقت حسین سمجھ کر خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔