ہاشم آملہ نے محمد آصف کو جادوگر کہہ دیا

12:49 PM, 7 Jan, 2022

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان کے سابق کرکٹر ہاشم آملہ نے باؤلر محمد آصف کو گیند کا جادوگر کہہ دیا ہے۔ جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان کھیلی جا رہی سیریز کے دوران کمنٹیٹر نے لیجنڈ پروٹیز بلے باز ہاشم آملہ سے سوال کیا کہ آپ کے کیرئیر میں کس بولر نے اپنی تکنیک اور بولنگ سے آپ کو پریشان کیا۔ سابق کرکٹر نے مارک نکولس کو بتایا کہ محمد آصف نے مجھے سب سے زیادہ تکلیف دی۔ وہ گیند کے ساتھ ایک جادوگر تھا۔ وہ دیکھنے میں ایک خوبصورت باؤلر تھا۔ سابق جنوبی افریقی بلے باز کا کہنا تھا کہ آصف گیند کو بہت ہی مہارت سے اوپر اٹھاتے تھے، میں گیند کو چھوڑنے کے لیے بلا اوپر اٹھاتا تھا تو کبھی گیند اندر آکر بلے کو چھوتے ہوئے چلی جاتی تھی اور کبھی گیند اتنی اوپر اٹھ جاتی تھی کہ ایج نکل جاتا تھا۔ ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ اپنے لمبے قد کی وجہ سے محمد آصف گیند کو اچھی لینتھ سے اٹھانے کی صلاحیت رکھتے تھے، ان کی بولنگ کو دیکھ کر بہت مزہ آتا تھا اور ان کا سامنا کرنا بہت اچھا نہیں لگتا تھا۔
مزیدخبریں