پاکستان میں3ماہ بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح ڈھائی فیصد سے تجاوز
06:24 PM, 7 Jan, 2022
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان میں 3 ماہ بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح ڈھائی فیصد سے تجاوز کر گئی۔ ایک روز میں مزید ایک ہزار 293 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51145 ٹیسٹ کیے گئے۔ 1293 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ پانچ دو فیصد رہی۔ 3 ماہ بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح ڈھائی فیصد سے تجاوز کر گئی۔ لاہور میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 5.7 فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک دن میں لاہور سے کرونا کے 298 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جن میں سے 31 میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی۔ لاہور سمیت پنجاب میں 250 اومی کرون کیسز رپورٹ ہو چکے۔ پنجاب میں 53 فیصد افراد کو کورونا سے بچاؤ کی مکمل ویکسین لگ چکی ہے۔ سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 82 ہزار 533 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔ سندھ میں خواتین کو گھر گھر جاکر ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل سست روی کا شکار ہے۔ اب تک صرف 93 لاکھ 24 ہزار افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہو سکی۔ بلوچستان میں 78 لاکھ 5 ہزار میں سے 35 لاکھ 47 ہزار کی ویکسینیشن ہو چکی ہے۔