آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرنے کیلئے حکومت پُر عزم ، شہبازشریف
09:51 AM, 7 Jan, 2023
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر کو آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پورا کرنے کے حکومتی عزم کا بتادیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کل مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے فون پر بات ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایم ڈی آئی ایم ایف کو تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کی معاشی مشکلات کی بھی خاص طور پر وضاحت دی گئی ہے ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئے گا ۔