پی ٹی آئی کا 9 جنوری کو اعتماد کا ووٹ نہ لینے کا فیصلہ

12:03 PM, 7 Jan, 2023

احمد علی
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے 9 جنوری کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اعتماد کا ووٹ نہ لینےکا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر نے 9 جنوری کے اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے اراکین کو کوئی بھی ہدایت جاری نہیں کیں ہیں ۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ قانونی ماہرین نے عمران خان کو رائے دی ہے کہ اعتماد کا ووٹ عدالتی فیصلے سے مشروط کیا جائے گا ، اعتماد کے ووٹ کے لیے گورنر کے حکم کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے۔ قانونی ماہرین نے عمران خان کو رائے دی ہے کہ اگر عدالتی فیصلے سے قبل اعتماد کا ووٹ لیتے ہیں تو گورنر کا آرڈر آئینی ہو جائے گا ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹٰی آئی ) کے رکن پنجاب اسمبلی زینب عمیر نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے تمام پہلوؤں پر مشاورت جاری ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے تمام پارٹی اراکین کو 9 جنوری سے قبل ہی اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کر رکھی ہے اور گذشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین نے چوہدری پرویز الٰہی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی مستعفی ہو جائیں گے ۔
مزیدخبریں