علیزے شاہ کا مزید بولڈ تصاویر سے ناقدین کو جواب

09:08 AM, 7 Jul, 2021

حسان عبداللہ
لاہور(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ علیزے شاہ کو ان کے ہم سٹائل ایوارڈ میں پہنے جانے والے لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے علیزے پر فحاشی پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس بار، علیزے اکیلی تنقید کا نشانہ نہیں بنی ہیں، ان کے ساتھ عائشہ عمر، صدف کنول ، مشال خان اور نوشین شاہ جیسی دیگر شوبز اسٹار بھی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بنیں ہیں۔ علیزے شاہ نے ایوارڈ تقریب میں مغربی طرز کی سیاہ رنگ کی نیٹ کی میکسی پہنی اور ناقدین کو تنقید کے نشتر برسانے کا موقع مل گیا۔ تاہم علیزے نے مداحوں کی تنقید کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کچھ مزید تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں، اپنے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ پتہ چلا، خواب سچ ہو جاتے ہیں۔
مزیدخبریں