”پی سی بی، اپنی فیملی اور پاکستانی عوام سے معافی مانگتا ہوں“
10:45 AM, 7 Jul, 2021
لاہور(پبلک نیوز) کرکٹر عمر اکمل نے کہا ہے کہ سترہ مہینے پہلے میرے سے ایسی غلطی ہوئی جس سے میری کرکٹ اور مجھے نقصان ہوا۔ عمر اکمل کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ میرے سے غلطی یہ ہوئی کہ کچھ لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا جو میں وقت پر رپورٹ نہ کرسکا۔اپنی غلطی سے بہت کچھ سیکھا۔ان کا کہنا تھا کہ میں آج یہ اعتراف کرتا ہوں کہ اس غلطی کی وجہ سے پاکستان کی کرکٹ کی بہت بدنامی ہوئی ۔ عمر اکمل پاکستان کرکٹ بورڈ ،اپنی فیملی اور پاکستانی عوام سے معافی مانگتا ہوں ۔سب سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ سب کھلاڑی ملک کے سفیر ہیں۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی سے دور رہیں ،اگر کوئی رابطہ کرے تو پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ سے رابطہ کریں تاکہ آپکا دامن پاک رہے۔