کوئی بھی پنجاب کے بجٹ پر انگلی نہیں اٹھا سکتا: وزیر اعلیٰ پنجاب

10:52 AM, 7 Jul, 2021

اویس
ڈیرہ غازی خان ( پبلک نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کے ترقیاتی بجٹ پر کسی کو انگلی اٹھانے کی جرات نہیں ہوئی ، پسماندہ علاقوں کے لیے خصوصی پیکیج دیا،پسماندہ علاقوں کو66فیصدزیادہ بجٹ دیا،ڈیرہ غازی خان میں بہت سارے منصوبے چل رہے ہیں،ترقیاتی منصوبوں پرلمحہ بہ لمحہ جائزہ لے رہا ہوں،پسماندہ علاقوں کی قسمت بدلنا میرا عہد ہے،ترقی کا پہیہ پسماندہ علاقوں کی جانب موڑ دیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ غازی یونیورسٹی کےلیے1.3ارب روپے رکھے گئے ہیں ،2ارب روپے کی لاگت سےمدراینڈچائلڈ اسپتال بنایاجائےگا،کوہ سلیمان میں سڑکوں اورسیاحتی مقامات پرکام جاری ہے،ڈی جی خان میں سالڈ ویسٹ کوفعال کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر تک پورے پاکستان کو ہیلتھ کارڈدیا جائےگا،ہرضلع میں جا کرترقیاتی کاموں کا جائزہ لوں گا،ڈیرہ غازی خان کوترقی یافتہ بنائیں گے ۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ، انہیں ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے ارکان اسمبلی سے ملاقات بھی کی۔
مزیدخبریں