کراچی کی شاہراہوں کی بیوٹیفکیشن کا فیصلہ
12:00 PM, 7 Jul, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کی شاہراہوں کی بیوٹیفکیشن کا فیصلہ۔ حکومت سندھ آئی آئی چندریگر روڈ کی بیوٹیفکیشن کرے گی۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کھارادر، وزیر مینشن، اولڈ سٹی، ایریا ٹاور اور آئی آئی چندریگر روڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کے فوری بعد آئی آئی چندریگر روڈ کی بیوٹیفکیشن کا کام شروع کیا جائےگا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ آئی آئی چندریگر روڈ کے اطراف سیوریج نظام کو بھی درست کیا جائے گا۔ کھارادر میں وزیر مینشن کے اطراف سیوریج کا مسئلہ حل کردیا گیا ہے جبکہ وزیر مینشن کے اطراف میں جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل بھی ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کا ترقی کا سفر جاری ہے۔ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کئے جانے کے باوجود اپنے وسائل سے ترقیاتی کام کررہے ہیں۔ شہریوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔