پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 7جولائی 2021
01:00 PM, 7 Jul, 2021
کچھ عرصہ قبل بلوچستان کے گورنر بننے جسٹس (ر) امان اللہ خان بھی عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب کا ڈومیسائل مجھ سے بہتر ہے۔ بلاول امریکہ دورے پر نہیں بلکہ کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں۔ شیں باغ جنازے کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سابق ایم پی اے ملک شاہان حاکمین قاتلانہ حملہ میں جاں بحق ہو گئے۔ نارووال سپورٹس سٹی کیس احسن اقبال کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری، اسلام آباد ہائیکورٹ نے احسن اقبال کی گرفتاری کو نیب کا اختیار سے تجاوز قرار دے دیا۔ نیب احسن اقبال پر کرپشن کا الزام کا ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی نیویارک اپارٹمنٹ انکوائری میں ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق کیس، عدالت نے 28 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ ممبرانِ پارلیمان کو فضائی ٹکٹس کی جگہ واؤچر دینے کا معاملہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کی سروس برانچ نے پی آئی سے نئے کرایوں کی تفصیلات مانگ لیں۔