فیصل آباد سے سکردو کیلئے پروازوں کا آغاز

02:45 PM, 7 Jul, 2021

شازیہ بشیر
پبلک نیوز: پی آئی اے نے فیصل آباد سے سکردو کے لیے پروازوں کا آغاز کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی پرواز پی کے 6459 فیصل آباد سے سکردو کے لیے 129 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔ پی آئی اے ملکی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد، کراچی، لاہور، سیالکوٹ سے بھی سکردو کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق فیصل آباد سے سکردو پرواز کے آغاز سے تاجر برادری اور فیصل آباد کے رہائشیوں کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا ہو گیا ہے۔ رواں سال شمالی علاقہ جات کے لیے شروع کی گئی پروازوں کو عوام میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ کے مطابق پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ فیصل آباد ائر پورٹ پر پی آئی اے افسران نے مسافروں کو الوداع کیا۔
مزیدخبریں