پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،8 جولائی 2021
07:02 PM, 7 Jul, 2021
پی پی پی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک شاہان حاکمین خان قاتلانہ حملے میں سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے مفاہمت کے بادشاہ سیاستدان پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب کا ڈومیسائل مجھ سے بہتر ہے مون سون بارشوں کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کراچی پولیس کی جانب سے لوگوں کو پانی سے نکالنے کی مشقیں کی گئیں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ایک روزہ بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 8 جولائی کو کارڈف سے ہوگا۔ دونوں ممالک کے مابین یہ سیریز آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے جو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا کوالیفائنگ راؤنڈ تصور کیا جا رہا ہے