سید ظہور آغا نئے گورنر بلوچستان تعینات

07:13 PM, 7 Jul, 2021

شازیہ بشیر
پبلک نیوز : پاکستان کے صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے سید ظہور آغا کو گورنر بلوچستان تعینات کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے سید ظہور آغا کو گورنر بلوچستان تعینات کردیا ہے۔ سید ظہور آغا تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما ہیں۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپریل میں بلوچستان کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انھوں نے پی ٹی آئی اور اتحادی ارکان میں صلح کرانے کے لیے مفاہمت کا راستہ نکالنے اور رابطہ استوار رکھنے کے لیے اسد عمر کی ڈیوٹی لگائی تھی۔ وزیر اعظم نے اس وقت گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی سے استعفیٰ کے لیے خط بھی لکھا تھا مگر انھوں نے مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہوئے قانونی جنگ لڑنے کا کہا تھا۔
مزیدخبریں