ٹوئٹر صارفین کیلئے کمائی کا ایک طریقہ سامنے آ گیا
07:52 PM, 7 Jul, 2021
کیلی فورنیا (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے اگر پوڈ کاسٹنگ سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا تو مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھی حریف کا مقابلہ کرنے کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔ سامنے آنے والی ٹویٹ میں اس حوالے انکشاف بھی کیا گیا ہے۔ اب ٹوئٹر صارفین کو منفرد انداز میں نئی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور باقاعدہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ اس نئی سہولت کو آڈیو روم کا نام دیا گیا۔ آڈیو روم (اسپیس) کو سماجی میڈیا پر کلب ہاؤس کی آمد کے ساتھ بہت پہچان اور مشہور ملی۔ اس کے بعد سبھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اس سے ملتی جلتی سروس فراہم کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر اس سہولت کے ساتھ صارفین کیا کچھ کر سکتے ہیں؟ صارفین اپنی مرضی سے روم بنائیں گے۔ اس روم میں وہ جس کسی مرضی ٹاپک پر گفتگو کا آغاز کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ اپنے دوستوں کو بھی شامل کرنے کے لیے دعوت دے سکتے ہیں۔ اس سہولت کو اسپیس کا نام دیا گیا ہے۔ اسپیس کی کامیابی کے بعد اب ٹوئٹر نے اس کے استعمال کرنے والے صارفین کو رقم دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے. یہی نہیں بلکہ اب اسپیس استعمال کرنے والے صارفین اپنے روم کا وقت بھی پہلے سے سیٹ کر سکیں گے اور ڈسکرپشن کی سہولت بھی ملے گی.