پاک فوج نے نانگا پربت پر پھنسے 2 کوہ پیمائوں کو ریسکیو کر لیا

01:56 PM, 7 Jul, 2022

احمد علی
پاکستان آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس کا مشن کامیاب ہو گیا. پاک فوج نے نانگا پربت پر پھنسے 2 کوہ پیمائوں شہروز کاشف اور فضل علی کو ریسکیو کر لیا. آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر دونوں کو ہ پیمائوں کو لے کر گلگت کے قریب جگلوٹ میں لینڈ کر گئے. کوہ پیماؤں کو بچانے کے لیے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر اور ایک گراؤنڈ سرچ ٹیم کام کررہی تھی، آرمی ایوی ایشن کے پائلٹوں نے جرات کے ساتھ خراب موسمی حالات کے باوجود دو ہیلی کاپٹر اڑائے۔ کوہ پیما اس وقت 21 ہزار فٹ کی بلندی پر کیمپ 3 میں موجود تھے.
مزیدخبریں