جسٹس مسرت ہلالی نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھا لیا

10:54 AM, 7 Jul, 2023

احمد علی
اسلام آباد: جسٹس مسرت ہلالی نے بطور سپریم کورٹ جج کے حلف اٹھا لیا ہے. چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس مسرت ہلالی سے حلف لیا ہے، جسٹس مسرت ہلالی سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والی دوسری جج ہیں. چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے جسٹس مسرت ہلالی سے حلف لیا ہے ، تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، وکلا اور اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔ جسٹس مسرت ہلالی کے حلف اٹھانے کے بعد سے اب سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 16 ہوگئی ہے جب کہ وہ سپریم کورٹ میں ذمہ داریاں نبھانے والی دوسری خاتون جج ہوں گی، ان سے قبل جسٹس عائشہ ملک نے 24 جنوری 2022 کو سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔
مزیدخبریں