جسٹس مسرت ہلالی کون ہیں؟
11:21 AM, 7 Jul, 2023
جسٹس مسرت ہلالی 8اگست 1961 کو پشاور میں پیدا ہوئیں ، انہوں نے خیبر لا کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور وہ 1983 میں ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایڈووکیٹ کے طور پر انرولڈ ہوئیں، 1988 میں انہوں نے بطور ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور 2006 میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے طور پر کام کیا۔ انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس تھیں جبکہ وہ خیبرپختونخوا کی بھی پہلی خاتون ایڈووکیٹ جنرل بھی رہی ہیں، اس عہدے پر انہوں نے 2001 سے 2004 تک کام کیا ہے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے یکم اپریل 2023 کو پشاور ہائیکورٹ کی قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا اور پھر 12 مئی 2023 کو انہیں ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کردیا گیا تھا۔