گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں بارشوں سے کتنی اموات رپورٹ ہوئیں ؟ رپورٹ جاری

06:26 PM, 7 Jul, 2023

احمد علی
لاہور: پی ڈی ایم اے نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارشوں سے پنجاب میں ہونے والی اموات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں مجموعی طور پر 6 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں ، پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے تمام اضلاع سے بارش کے باعث ہونے والی اموات کی رپورٹ موصول کی ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شیخوپورہ میں 2 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد سے 2 ، جھنگ اور خوشاب میں 1 ، 1 اموات رپورٹ ہوئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 7 افراد زخمی ہوئی ہیں ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا ہے کہ زخمی ہونے والوں کو ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ صوبائی کنٹرول روم سے تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔
مزیدخبریں