وزیر اعظم کا تودے تلے دب کر جاں بحق ہونیوالے بچوں کے اہل خانہ کیلئے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان

07:06 PM, 7 Jul, 2023

احمد علی
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے مارتنگ ضلع شانگلہ میں تودے میں دب کر جاں بحق ہونے والے8 بچوں کے اہل خانہ کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہر جاں بحق بچے کے اہل خانہ کے لئے 10 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے، تودہ گرنے سے زخمی ہونے والے شخص کو بھی وزیراعظم کی طرف سے مالی امداد دی جائے گی ۔ وزیراعظم نے مالی امداد کا اعلان اپنے مشیر اور خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر انجینئر امیر مقام کی درخواست پر کیا ، انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم کو خط لکھ کر مارتنگ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے امداد کی اپیل کی تھی ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے انجینئر امیرمقام کو متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرکے تعزیت کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے متاثرہ خاندانوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
مزیدخبریں