محسن نقوی کی سوشل سکیورٹی ہسپتال میں زیر علاج بچی ہانیہ سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

07:47 PM, 7 Jul, 2023

احمد علی
لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقو ی نے نوازشریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں زیر علاج بچی ہانیہ سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقو ی کی نوازشریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں زیر علاج بچی ہانیہ سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ محسن نقوی چلڈرن وارڈ میں بچوں کی خیریت دریافت کررہے تھے،ایک بیڈ پر گئے اور بچی ہانیہ سے شفقت کااظہار کیا، ننھی منی ہانیہ نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ہاتھ پکڑ لیا اور کافی دیرتک انگلی تھامے رکھی ۔ محسن نقوی کئی منٹ تک ہانیہ کے پاس کھڑے ہو کر اس سے باتیں کرتے رہے اور ماں سے بچی کی بیماری کے بارے میں پوچھا ، محسن نقوی کافی دیر ننھی ہانیہ کے ساتھ رہے او راس کا دل بہلاتے رہے،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس وقت تک ہاتھ پیچھے نہیں کیا جب تک بچی نے ان کی انگلی نہیں چھوڑی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہانیہ کے بارے میں متعلقہ ڈاکٹر سے تمام تفصیلات حاصل کیں اور سوشل ویلفیئر کے خصوصی ادارے(چمن)منتقل کرنے کی ہدایت کی، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم سے بھی ہانیہ کے مرض او رعلاج کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔ محسن نقوی کی ہانیہ کے علاج کے لئے وزیر صحت کو ذاتی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ نوازشریف سوشل سکیورٹی ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں زیر علاج ننھی منّی ہانیہ ڈیفرنٹلی ایبلڈ چائلڈ ہے، محسن نقوی نے چلڈرن وارڈ میں زیر علاج دیگر بچوں کے ساتھ بھی شفقت کا اظہار کیا۔
مزیدخبریں