وفاقی حکومت کا نادرا ممبرز کےخلاف انکوائری کا فیصلہ، ذرائع
09:59 PM, 7 Jul, 2023
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) ممبرز کےخلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری نادرا آرڈیننس سیکشن 26 ، 26 اے کی خلاف ورزی پر ہو گی، کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری لے لی گئی۔ ذرائع کے مطابق پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب نبیل اعوان کو انکوائری آفیسر تعینات کیا گیا ہے، انکوائری نادرا اتھارٹی ممبرز سلطانہ محمود، وسیم سہیل ہاشمی کے خلاف ہو گی، عامر ملک، عامر بشیر اور ریاض عنایت کے خلاف انکوائری ہوگی۔ حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ نادرا نے سالانہ بجٹ کی منظوری وفاقی حکومت سے نہیں کرائی، نادرا نےہرسال کا سرپلس منافع بھی قومی خزانے میں جمع نہیں کرایا، بجٹ کی عدم منظوری، سرپلس منافع جمع نہ کرانا نادرا آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے۔