عمرایوب کے گھر پولیس کا چھاپہ، گرفتاری سے بچ گئے

03:26 PM, 7 Jul, 2024

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے گھر پر پنجاب پولیس نے گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا، عمر ایوب گھر پر موجود نہ ہونے پر گرفتاری سے بچ گئے۔رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کی اسلام آباد میں ایف ٹین رہائشگاہ پر میانوالی پولیس نے چھاپا مارا۔

عمر ایوب نے اپنے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ اے ٹی سی سرگودھا نے میرے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے، کچھ دیر قبل اسلام آباد اور میانوالی پولیس نے میری گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپہ مارا ہے، فارم47 کی وفاقی و پنجاب حکومت اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی گرفتاری کے لئے بیتاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھاپہ مارنے والوں نے ثابت کیا کہ ملک میں کوئی رول آف لاء نہیں، واضح کردوں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وزیراعظم بننے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

قبل ازیں انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا کے جج نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی سرگودھا نے میرے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے، اسلام آباد پولیس اور میانوالی پولیس نے میرے گھر چھاپا مارا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاقی، صوبائی حکومت اور ایجنسیاں مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہیں۔

مزیدخبریں