کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج  کے امتحانات میں ڈاکٹر بڑی تعداد میں فیل،وی سی کا نوٹس

05:01 PM, 7 Jul, 2024

سلیمان چودھری

(ویب ڈیسک ) سلیمان چوہدری : کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے امتحانات میں بڑی تعداد میں ڈاکٹر پوسٹ گریجویشن پروگرام میں فیل ہو گئے۔ 

پاکستان کی قدیم طبی درسگاہ   کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں پوسٹ گریجویشن ڈگری پروگرامز کے ناقص نتائج، بڑی تعداد میں ڈاکٹر فیل ہو گئے۔ 

ڈاکٹروں کی ایم ڈی ، ایم ایس کے پروگرامز میں فیل ہونے پر میڈیکل کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ایم ایس ارتھوپیڈک سرجری پارٹ ٹو کے چارو امیدوار فیل ہو گئے ، ایم ایس پلاسٹک سرجری پارٹ ٹو میں بھی حصہ لینے والے تمام امیدوار پاس نہ ہو سکے۔

ایم ایس نیوروسرجری فائنل امتحان میں بھی سارے امیدوار ناکام رہے ،ایم ایس جنرل سرجری پارٹ ٹو میں 6 میں سے صرف 1 ہی پاس ہوا ،ایم ڈی پلمونالوجی فائنل امتحان میں حصہ لینے والے تمام امیدوار بھی فیل قرار دیئے گئے ہیں۔ 

ایم ڈی انٹرنل میڈیسن فائنل امتحان میں بھی حصہ لینے والے تمام امیدوار پاس نہ ہو سکے ۔ایم ایس جنرل سرجری فائنل امتحان میں حصہ لینے میں 8 میں سے صرف 1 ہی پاس قرار پایا۔ایم ایس یوروالوجی پارٹ تھری،ایم ایس پیڈیاٹرک سرجری فائنل امتحان میں4 میں سے صرف 1 پاس ہوسکا۔ ایم ڈی کارڈیالوجی پارٹ ٹو میں 5 میں سے صرف 1 امیدوار کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وی سی پروفیسر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ  امتحانات میں بری کاردگی کے معاملے کا نوٹس  لے لیا ہے۔  امتحانی شعبے کو برے نتائج کا آڈٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں