وفاقی حکومت نے کسانوں  کیلئے بڑا اعلان کردیا

05:45 PM, 7 Jul, 2024

(ویب ڈیسک )وزیراعظم کی کوآرڈینیٹربرائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کسانوں کیلئے   کسان ٹی وی چینل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رومینہ خورشید عالم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کسان ٹی وی چینل شروع کیا جائے گا، جس میں   کسانوں کو موسمی صورتحال اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق بتایا جائے گا، احتیاطی تدابیراور پائیدار طریقوں کو فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ   کسان چینل کے لیے پی ٹی وی کے ساتھ باہمی اشتراک کیا جائے گا، صوبائی سطح پر مقامی پی ٹی وی اسٹیشنز کے ذریعے پروگرامز نشر کیے جائیں گے۔

رومینہ خورشید عالم   کا مزید کہنا تھا کہ   چینل کے ذریعے خواتین کو زیادہ سے زیادہ با اختیار بنانے پر توجہ دی جائے گی، چینل کو کامیاب بنانے کے لیے پی ٹی وی سے رہنمائی لی جائے گی۔

مزیدخبریں