عالمی شہرت یافتہ فلم ’ٹائی ٹینک‘ اور’اواتار ‘ کے پروڈیوسر  جون لینڈاؤ انتقال کرگئے

08:13 PM, 7 Jul, 2024

(ویب ڈیسک ) عالمی شہرت یافتہ فلم ’ ٹائی ٹینک‘ اور’ اواتار ‘ کے پروڈیوسر   جون لینڈاؤ انتقال کرگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   ان کے اہل خانہ اور قریبی دوست ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے۔

جیمز کیمرون کا کہنا ہے کہ جون لینڈاؤ عزیز دوست اور میرا 31 سال کا قریبی ساتھی تھا۔

جون لینڈاؤکی عمر 63 برس تھی،انہوں نے   ٹائی ٹینک اور اواتار جیسی عالمی شہرت یافتہ  فلموں کو پروڈیوس کیا۔

خیال رہے کہ 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ ٹائی ٹینک‘  پہلی فلم تھی جس نے دنیا بھر میں کئی ریکارڈ توڑے تھے اور ایک ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا تھا۔ ٹائی ٹینک فلم نے آسکرایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

مزیدخبریں