(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقہ کریم آباد کے قریب فائرنگ ، فائرنگ کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے پولیس افسر علی رضا شہید ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے کریم آباد کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کےافسرعلی رضاشہید ہوگئے ہیں، بتایا جارہا ہے کہ کریم آباد شکیل کارپوریشن میں اپارٹمنٹ واقع ہے جو کہ سی سی ڈی افسر کی پرانی رہائش گاہ بھی تھی، ڈی ایس پی علی رضا کچھ دنوں بعد یہاں اپنے پرانے دوستوں سے ملنے آتے تھے آج بھی وہ اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھے تھے کہ اچانک نامعلوم ملزمان آئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔
فائرنگ کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے پولیس افسر علی رضا کو زخمی حالت میں ہستپال منتقل کیا گیا تھا،بعد ازاں پولیس حکام نے اطلاع دی کہ کریم آباد کے قریب فائرنگ سی ٹی ڈی کےافسرعلی رضاشہید ہوگئے،علی رضا کونامعلوم مسلح ملزموں نےنشانہ بنایا، سی ٹی ڈی افسر علی رضا شہید کا گن مین شدید زخمی ہے، علی رضا کو بلڈنگ کے گیٹ کے اندر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ نائن ایم ایم کے 11 خول تحویل میں لے لئے ہیں ۔
پولیس ذرائع کے مطابق علی رضا کو ریکی کر کے نشانہ بنایا گیا،علی رضا جیسے ہی بلڈنگ کے گیٹ پر پہنچے ملزمان نے فائرنگ کردی۔
دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور ایس ایس پی سینٹرل سے رپورٹ طلب کرلی،حملے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیئے فوری اقدامات کئےجائیں،کرائم سین پر دستیاب شواہد کو تفتیش کے جملہ امور میں مؤثر اور مربوط بنایا جائے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سی ٹی ڈی کے شہید ڈی ایس پی علی رضا کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید ڈی ایس پی علی رضا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔
محسن نقوی نے کہا سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی علی رضا نے شہادت کا بلند رتبہ پایا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی سکیورٹی گارڈ کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔