نیتا امبانی بیٹے کی شادی کیلئے رکھی تقریب میں رو پڑیں: ویڈیو وائرل

10:24 PM, 7 Jul, 2024

(ویب ڈیسک)حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم 17 سال بعد  دوبارہ چیمپئن بنی ہے، ٹیم کی ملک واپسی پر  بھارتی عوام نے ایسا فقیدالمثال استقبال کیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،انڈین ٹیم بھارتی میڈیا اور خبروں کی ابھی زینت بنی ہوئی ہے، سوشل میڈیاپر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما، سوریہ کمار یادو اور ہاردک پانڈیا کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اننت امبانی کی شادی کے سلسلے میں رکھی سنگیت پارٹی میں شریک ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو ’news18urdu‘ کے انسٹاگرام اکاونٹ سے شیئر کیا گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشیا کے امیرترین بزنس مین مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی بیٹے کی شادی کی سنگیت پارٹی میں اسٹیج پر موجود ہیں، تقریب میں روہت شرما اپنی اہلیہ کے ہمراہ آئےسوریہ کمار یادو کو بھی اپنی وائف کے ساتھ دکھا گیا جبکہ ہاردک پانڈیا اپنے خاندان کے لوگوں کے ساتھ وہاں پہنچے۔

 نیتا امبانی نے ورلڈکپ میں شاندار کامیابی پر بھارتی کرکٹ ٹیم کا پورے ہندوستان کی طرف سے بہت شکریہ ادا کیا اور پھر روہت شرما کو اسٹیج پر بلایا، ٹیم کے کپتان سے ملتے ہی وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں،سوریہ کمار یادو اور ہاردک پانڈیا سے بھی گلے ملیں اور فخرمحسوس کرتے 17 سال بعد  چیمپئن بننے والی ٹیم انڈیا کا شکرادا کیا۔

تقریب میں موجود تمام مہمانوں نے کھڑے ہوکر اپنے ہیروز کا استقبال کیا جبکہ مکیش امبانی  نے بھی ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی، شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں بتایا گیا کہ’ ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما، سوریہ کمار یادو اور ہاردک پانڈیا اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی سنگیت تقریب میں پہنچے، کھلاڑیوں کا روایتی انداز میں تلک لگا کر استقبال کیا گیا، اننت امبانی اور رادیک مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو ہوگی۔

مزیدخبریں