المناک ٹرین حادثہ، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

07:57 AM, 7 Jun, 2021

حسان عبداللہ

گھوٹکی(ویب ڈیسک) ڈہرکی میں ہونے والا المناک ٹرین حادثہ ٹوئٹر صارفین کورنجیدہ کر گیا. ٹوئٹر پر اس وقت ٹرین ایکسیڈنٹ ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے ، ٹوئٹر صارفین، سیاسی اور سماجی شخصیات اس افسوسناک حادثے پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کر رہے ہیں.

گھوٹکی کے قریب ٹرین کے حادثے کے مقام پر امداد اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں ، اس حادثے میں تاحال 36 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں، اس حادثے پر کئی ٹوئٹر صارفین نے وزیر ریلوے کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تو کسی نے وزیراعظم کے پرانے بیانات کو شیئر کیا، ٹوئٹر پر اس وقت #TrainAccident کا ٹرینڈ چل رہا ہے.

واضح رہے کہ پیر کو گھوٹکی کے قریب دو ٹرینوں کے مابین تصادم کے بعد کم از کم 36 مسافر ہلاک اور پچاس سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ ریلوے حکام کے مطابق ، سر سید ایکسپریس ملت ایکسپریس سے رائٹی اور اوباڑو ریلوے اسٹیشنوں کے مابین ٹکرا گئی اور چودہ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

مزیدخبریں