آئرن ڈوم اب حماس کا حملہ نہیں روک سکتا

12:21 PM, 7 Jun, 2021

اویس
تل ابیب ( ویب ڈیسک ) آئرن ڈوم شاید اگلی جنگ میں اسرائیل کا تحفظ کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائے گا ٗ کیونکہ حماس کی طرف سے فائر کئے جانیوالے چار ہزار سے زائد راکٹوں کو روکنے کے بعد یہ معلوم ہوا ہے کہ اسرائیل کے ناقابل تسخیر آ ئرنڈوم میں بہت بہتری ہونے والی ہے۔اسرائیلی صحافی اور کتابوں کے مصنف سیٹھ جے فرانٹزمین نے اسرائیلی اخبار میں اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ آئی ڈی ایف کے مطابق غزہ پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے دوران حماس کی طرف سے 4ہزار 340 راکٹ حملے کئے جائیں جنہیں اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کے تحت روکا گیا لیکن اس میں کچھ ایسے راکٹ بھی تھے جن کی وجہ سے اسرائیلی شہری جان کی بازی ہار گئے۔اسرائیل کا دفاعی نظام آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم ہے ٗ جو میزائلوں اور دیگر خطرات کو روکنے کیلئے جدید ریڈار اور میزائلوں کا ا ستعمال کرتا ہے ٗ لیکن حماس کی طرف سے حملے میں دو بچوں سمیت 10 اسرائیلی سویلین جاں بحق ہوئے۔اسرائیلی مصنف کا کہنا ہے کہ تازہ ترین کارکردگی کے بارے یہ بات واضح ہے کہ آنیوالی جنگ میں آئرن ڈوم کا اختتام قریب آنیوالا ہے اور اگر حماس نے اب حملہ کیا تو آئرن ڈوم کی کارکردگی اس سے بھی ناقص رہے گی۔
مزیدخبریں