رحیم یارخان ( پبلک نیوز) کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے کہا ہے کہ المناک حادثے میں میری ایک فیملی بکھر گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون بچوں کے ہمراہ سرگودھا کیلئے سفر کررہی تھی۔ حادثے کے دوران بیوی اور بچی ملی ہے جبکہ 2 بیٹے تاحال لاپتہ ہیں۔ لاپتہ بچوں کی تلاش میں والد کی دہائی بچوں کو تلاش کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ لاپتہ ہونے والے بچوں کو اوباڑو، گھوٹکی، صادق آباد، اور رحیم یار خان، سمیت ہسپتالوں میں تلاش کیا جا رہا ہے۔
والد شاہد محمود کا کہنا تھا کہ بچوں کی عمریں 5 اور 8 سال نام ہادی اور مؤمن ہیں۔