بلوچستان کےعلاقے ماشکیل میں دھماکہ،8 افراد جاں بحق

05:30 PM, 7 Jun, 2021

شازیہ بشیر

ماشکیل ( پبلک نیوز) بلوچستان کےعلاقے ماشکیل میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق5 افراد کا تعلق افغانستان اور 2 کا تعلق چمن قلعہ عبداللہ سے بتایا جارہاہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں چار دوکانیں مکمل طور پر زمین بوس ہوگئیں۔ سیکورٹی فورسسز و دیگراہلکارمزید معلومات اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں