نیم کے پتوں کے استعمال سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہو سکتا ہے

06:30 AM, 7 Jun, 2022

احمد علی
کیا آپ جانتے ہیں کہ نیم کے پتوں سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی کم کیا جا سکتا ہے، تو آئیے یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ آپ نیم کے پتوں کا استعمال کیسے کر سکتے ہیں۔ ایسے لوگ جو قدرتی طریقے سے دل کی بیماری سے بچنا چاہتے ہیں، وہ نیم کے پتے استعمال کر سکتے ہیں۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اسے کھانے کا طریقہ کیا ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ آپ اسے کئی طریقوں سے استعمال کر سکتے ہیں۔ یعنی آپ اسے براہ راست بھی کھا سکتے ہیں یا آپ اس کا پانی پی سکتے ہیں۔ دونوں طریقوں سے آپ کو فائدہ ہوگا۔ تو آئیے جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ اس کے دیگر فوائد کیا ہیں؟ نیم کے پتے جذام کے لئے بھی استعمال ہوتے ہیں۔ اس کے استعمال سے بینائی بھی تیز ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ آنتوں کے کیڑے، پیٹ کی خرابی، بھوک نہ لگنا اور السر جیسی بیماریاں بھی ختم ہو جاتی ہیں۔ آپ نیم کے پتوں کو ابال کر اس کا پانی پی سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ نیم کے پتوں سے بنی چائے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اگرچہ آپ کو یہ کڑوا لگے گا لیکن اس کے فوائد جاننے کے بعد آپ اسے اپنی خوراک میں شامل کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ جن لوگوں کو جلد سے متعلق مسائل ہیں وہ بھی نیم کے پتوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ نیم کے پتے پانی میں ڈال کر نہا سکتے ہیں۔ اس سے جلد پر کسی بھی قسم کی الرجی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
مزیدخبریں